دبئی: اگر آپ اس جوڑے کے خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو دو کروڑ اور 36 لاکھ ڈالر دے دے اور جوڑا لے جائے.
مردان ٹائمز کو دبئی سے ایک دلچسپ خبر موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ دنوں وہاں پر ایک شو میں سینڈل کا ایک جوڑا فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جس کی قیمت آسمان سے باتیں کرتی ہے. آپ بھی اس کی قیمت سن کر حیران ہو جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق یہ ایک زنانہ سینڈل ہے اور اس میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں سونے کی پتریاں لگائی گئی ہے. اس کے علاوہ اس میں 100 سے زیادہ چھوٹے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں. مزید یہ کہ اس سینڈل میں حوبصورتی میں اضافہ کے لئے اس میں دو اور بڑے ہیرے لگائے گئے ہیں جو اس کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں.
یہ زنانہ سینڈل اس لیے سنہری ہے کیونکہ اس میں سونے کی پتری لگائی گئی ہے۔ 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اس سینڈل میں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔
لیکن آپ کو پتہ ہے کہ یہ کس کمپنی نے تیار کئے ہیں. جی ہاں! یہ دنیا کی مہنگی ترین سینڈل مشہور زمانہ "جادا دبئی” اور "پیشن جیولرز” نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے. اور اس کو "پیشن ڈائمنڈ شوز” کا نام بھی دیا گیا ہے.
یاد رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرکے فروخت کے لئے پیش کرتی رہی ہے.
Menu