پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ معاہدہ طے پاگیا

Pakistan-Uzbekistan

اسلام آباد: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ معاہدے سے ازبکستان کوگوادر بندرگاہ کی مدد سے دنیا بھر میں رسائی ممکن ہو سکے گی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ازبکستان حکومتوں کے درمیان ہونے والے ٹرانزٹ معاہدے سے ایک جانب پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کی 90 ارب ڈالر مالیت کی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی تو دوسری طرف ازبکستان کو بھی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن ہو سکے گی. جہاں وہ اپنا مال دنیا کی کونے کونے تک پہنچا سکے گا.
اس معاہدے کی ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے افغانستان کو بھی ٹرانزٹ کی مد میں ایک بڑی رقم حاصل ہوگی. اس وقت ازبکستان اپنا زیادہ تر تجارت ترکمانستان کے راسے ایرانی بندرگاہ بندرعباس کے زریعے کرتا ہے.
یہ ٹرانزٹ معاہدہ ایک دوسرے کو پابند بناتے ہیں کہ ایک دوسرے کے سرحدی گزرگاہوں پر ضروری انفراسٹرکچر اور اہلکار میسر ہو. معاہدے میں یہ بھی ہے کہ ازبکستان کے ٹرک سامان پاکستان کے ٹرکوں پر دوبارہ لوڈ کرنے کی بجائے پاکستانی بلاواسطہ پاکستانی بندرگاہوں تک پہنچائے گے.
اسی طرح پاکستان اور ازبکستان اپنے اپنے علاقے میں رجسٹرڈ ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو لائسنس دینے کا پابند ہوگے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں