سونےے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چونے لگی

gold-1278656_640
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 132800 روپے اور دس گرام کی فی تولہ قیمت 113855 روپے کا ہوگیا جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی.
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی سطح پر بھی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی تاریخ میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمتیں مزید بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی. اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد اس کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 855 روپے نئی بلند تین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری طرف اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں آئی اور یہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے پرمستحکم رہی. اسی طرح دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر بھی مستحکم رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں