نیویارک: عالمی سطح پر کساد بازاری اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق اس وقت دنیا میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے تیل کی خریدار کے رجحان میں کمی کا باعث بن رہا ہے. اس کے علاوہ پوری دنیا میں اس وقت اقتصادی اور معاشی صورتحال سمیت پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں بگڑتی صوتحال تیل کی قیمتوں میں کمی کا اہم وجہ ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران برطانوی برینیٹ کروڈ آئل کی قیمت 6 اعشاریہ 69 ڈالرکی کمی وقع ہوئی ہے اور اس کے بعد اس کی قیمت 113اعشاریہ 12ڈالر فی بیرل ہوگئی. اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 8اعشاریہ 03 ڈالر سے کم ہوکر 109اعشاریہ 56 ڈالر فی بیرل کی سطح تک نیچے آگئی ہے۔
اس کے علاوہ برینیٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی بہت زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ماہرین کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں کے دوران اب تک ریکارڈ کی جانے والی یہ سب سے کم قیمت ہے. اسی طرح ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں ہونیوالی یہ ریکارڈ کمی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی دنیا بھر میں آنے والے مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے ہے. اور یہ پیشنگوئی بھی کی جارہی ہے کہ ائیندہ چند ہفتوں میں اس کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے.
Menu