وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے سے اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی

Pakstan Stock Exchance Photo File 640x480
پاکستان اسٹاک ایکسچیج۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے بڑی صنعتوں پر10فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اجانک کریش کرگئی، اور 100 انڈیکس میں یک دم 2063 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سُپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد ملک بھر کے سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنا سرمایہ نکال لیا جس کے نتیجے میں اچانک پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔
یہ خبربھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان میں سرمایہ داروں کی طرف سے اپنا سرمایہ نکالنے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اچانک 2063 پوائنٹس کم ہوکر 40663 کی سطح پر آگیا ہے. پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس اچانک بڑی کمی کی وجہ سے سریہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں