قطر پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کرے گا، سٹیٹ بینک آف پاکستان

US Dollars
امریکی ڈالرز: فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا ہے کہ قطرکی حکومت پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے دو ارب ڈالرز فراہم کرے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کی حکومت معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو دو ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ نے مزید کہا کہ سعودی عرب آئل فنانسنگ کی مد میں بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک اور خلیجی اور دوست ملک ‘متحدہ عرب امارات’ سے بھی سرکایہ کاری فنڈ کے مد میں ایک ارب ڈالر ملیں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ مالی سال میں جاری کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے اور اس کے علاوہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی مد میں پاکستان کو مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی طرف سے اس سال کے دوران بیرونی فنانسنگ کا جو تحمینہ لگایا گیا ہے وہ تقریباَ 37 ارب ڈالر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں