کراچی: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کے باوجود پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اسکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ آج جب صبح جب کاروبار شروع ہوا تو اس کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر انٹر بینک میں 96 پیسے منہگا ہو کر 236 روپے 84 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر تقریباً 8 روپے اور 66 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح اگر دیکھا جائے تو اسی مہینے میں انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 09 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز منفی رجحان میں تبدیل ہوگیا۔ کراچی سے ملنے والی کاروباری خبروں کے مطابق آج صبح پاکستان اسٹاک ایکچینج میں کاروبار کا آغاز اگر چہ مثبت ہوا لیکن بعد میں یہ منفی رجحان میں تبدیل ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں پہلے اضافہ ہوا، لیکن بعد میں 156 پوائنٹس کم ہو کر 41615 پر آ گیا۔
Menu