امریکی ڈالر کی پرواز جاری، آج بھی قدر میں اضافہ

Pakistani Rupee vs US Dollar Photo Jang News 640x480
پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کا تقابلی جائزہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: گزشتہ دو دنوں سے پھر امریکی ڈالر کی قدرکو پر لگ گئے ہیں اور اس میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل ناقدری کا شکار ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی روپیہ کی بے قدری کا رجحان ایک بار پھر سے شروع ہوگئی ہیں اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو پھر سے پر لگ گئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو آج کراچی مارکیٹ سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح انٹر بینک میں امریکی ڈالر 58 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
مزید خبروں کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے اس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے ہیں اور اسمیں پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا جس میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
کراچی سے ملنے والی مزید خبروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی سے 42654 پر بند ہوا۔
اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن میں 11 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 2.72 ارب روپے رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں