پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

Gold Prices in Pakistan Photo File 640x480
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت۔ فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں اس کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی ایک تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں اس کاروباری ہفتے کے آخری روز سونےکی فی ایک تولہ قیمت میں 50 روپے کی کم ریکارڈ ہوئی ہے۔
اسی طرح سندھ کے صرافہ بازارمیں جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے کی سطح پر آگئ ہے۔
سونے کی 50 روپے فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 788 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اُدھر دوسری جانب سونے کی عالمی بازارمیں سونے کے بھاؤ 2 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 1755 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں