کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اور دہی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
مردان ٹائمز کو کوئٹہ سے ملنے والی خبروں کے مطابق دودھ اور دہی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد کوئٹہ شہر میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ دہی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے عوام عاجز آگئے ہیں۔
اسی طرح دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب کوئٹہ میں دودھ 160 روپے فی لیٹر جبکہ دہی 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
دوسری طرف کوئٹہ شہر میں سرکار کی جانب سے دودھ کی قیمت 125 روپے فی لیٹر اوراسی طرح دہی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا۔
کوئٹہ میں عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔
کوئٹہ میں عوام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف اور صرف چھاپوں اور جرمانوں تک محدود ہے۔ اس کے علاوہ نرخ کو قابو کرنے میں تمام سرکاری ادارے ناکام رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے تین ماہ قبل یعنی ستمبر – اکتوبر میں بھی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اچانک 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ دودھ میں اس اچانک اضافے کی وجہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 125 سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی تھی۔
Menu