ڈالرکی 280 روپے ہوگیا، روپیہ انتہائی ناقدری کا شکار

Pakistani Rupee vs US Dollar Photo Jang News 640x480
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

کراچی: پاکستانی روپے کی بے قدری مسلسل جاری ہے اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلندیوں پرپہنچ چکا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکا ہے، اور آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
مزید خبروں کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر6 روپے 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد اس کی قیمت 280 روپے تک پہنچ گئی ہے
پاکستان اسٹاک اکیزچینج کی کیا صورتحال ہے؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت آغاز منفی میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آج صبح جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو یہ مثبت میں جارہا تھا لیکن اس کے تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔
آج صبح جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو اس کے 100 انڈیکس میں تقریباً 127 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا اور اس کے کچھ دیر بعد 33 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 700 ہو گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں