برطانیہ نے 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا

Children Under 10 to be vaccinated against Polio-Photo Getty Images and BBC-640x480
برطانوی حکومت کے مطابق وہاں پر 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے بوسٹر خوراکیں دی جائے گی۔ فوٹو: گیٹی امیجز اور بی بی سی

لندن: پولیو وباء کی پیش نظر برطانوی حکومت نے 1970 کے بعد پہلی مرتبہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ میں 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے بوسٹر ویکسین لگا دی جائے گی۔ اس حوالے سے برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی گریٹر لندن میں بوسٹر خوراکیں لگانے کی منصوبہ سازی کر رہی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز نے وہاں پر ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مریضوں میں فالج کی علامات کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔ برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مریض میں پولیو کے کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم نکاسی آب سے لئے کیے گئے وائرس کے نمونوں کی مقدار سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک فرد سے دوسرے کو منتقل ہورہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ، دو اہلکار شہید
اس سلسلے میں برطانوی عوامی صحت کے ذرائع کے مطابق وہ اس وائرس کو ابتداء میں ہی قابو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کے بوسٹر خواکیں لگانے کا یہ عمل حفاظتی ہے لیکن یہ ایک خطرناک وائرس ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وائرس فالج کا سبب بھی ہوسکتا ہے اوراس کے علاوہ یہ ایک مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے ہیلتھ ایجنسیز گلاسسگو اور لندن میں وائرس کے لئے جمع کیے گئے نمونوں کو مسلسل ٹیسٹ کرہا ہے۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسیز کے مطابق پولیو کا یہ وائرس انسان کے مرکزی اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور حملہ کرنے کے بعد ان خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو پٹھوں کو قابو کرتے ہیں۔ مرکزی اعصابی نظام پر حملہ آور ہونے کے بعد اس کے نتیجے میں انسانی ہاتھ پیر کمزور ہوجاتے ہیں اور ان کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں