خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں بھی طلباء اور طالبات کوکووڈ-19 ویکسینشن کا آغاز

Student-vaccination-in-kpk-schools

مردان: خیبرپختونخوا میں حکومت کے زیرانتظام سرکاری سکولوں میں کل سے ویکسینشن کا آغاز ہو چکا ہے.
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کل سے حکومت کے زیرانظام سرکاری سکولوں میں کل سے ویکسنینشن کا آغاز ہو چکا ہے. اس مہم میں سرکاری سکولوں میں داخل بچوں کو، جن کو عمر 10 سال سے زائد ہے، کو ویکسین لگوائی جائی گی.
حکومت اس بات پر زور دیا ہے اورلازم قرار دیا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے. جبکہ دوسری طرف سرکاری سکولوں میں بھی کل سے ویکسینشن کا آغاز ہوچکا ہے. اس مہم طلباء اور طالبات دونوں کو کرونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی جائی گی.
مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت نے ٹیمیں بنا رکھی ہے جو اس وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی گی. جبکہ دوسری طرف خیبرپختونخوا کے حکومتی عہدیداروں نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے رابطہ کرے اور ان تعلیمی اداروں میں داخل طلباء کو کرونا وبا کی ویکسین لگوانے کے لئے ان کے والدین سے رضامندی حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کریں.
خیبرپختونخوا کی حکومت نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہے کہ ویکسینیشن کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا ئے کہ تمام طلباء کر رجسٹریشن صحیح ہو اور کسی قسم کی کوئی غلطی نہ ہو. محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ویکسین لگوانے والی ٹیموں پر زور دیا ہے کہ کرونا ویکسین کے لیے اس کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھا جائے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے سندھ حکومت نے بھی تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کرونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کیاتھا. اسی طرح سندھ پاکستان کی پہلی جبکہ خیبرپختونخوا ملک کی دوسری حکومت ہے جس نے طلباء کو کرونا وباء کی ویکسینیشن شروع کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں