اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج 85 عمر کی برس میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے.
مردان ٹائمز کی حصوصی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے. اُن کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد اُن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.
ڈاکٹروں نے اپنی بھرپور کوشش کی کہ اُن کی جان کو بچایا جایا لیکن اللہ کو منظور نہ تھا اور آخر کار اُن کی روح پرواز کرگئی. ڈاکٹروں کے مطابق اُن کی موت کی اہم وجہ یہ تھی کہ آپ کے پیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا.
دوسری جانب پاکستان بھر سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے. اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور وزیر اعظم کو جانے سے یہ کہا گیا ہے کہ ان کے خواہش کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو فیصل مسجد میں دفن کیاجائے گا اور اُن کی نمازجنازہ بھی فیصل مسجد میں ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی.
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جسد حاکی کوہسپتال سے اُن کی رہائش گاہ پر منتقل کرنے کے لئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں. انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپ کی میت کوپہلے اُن کی رہائش گاہ پر لے جایا جائے گا جہاں پر ان کے عزیرواقارب ان کی آخری دیدار کرےگے. اور اس کے بعد ان کی میت کونمازجنازہ ادا کرنے کے لئے فیصل مسجد لے جایا جئے گاجہاں پر اُن کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی.
حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے. پاکستان کی وزیراعظم عمران خان کے علاوہ صدر پاکستان، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے.
ڈاکٹر عبدالقدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں تین صدارتی ایوارڈ ملے ہیں. اُن کو ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا اور دو بار انہیں نشان امتیاز بھی ملا ہے.
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیاہے. مئی 1998 میں بھارت کے پانچ اٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے عبدالقدیر خان کی نمائندگی میں پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی خواب چکناچور کر دیے. ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 150 سے زیادہ تحقیقاتی مضامین لکھے ہیں.
Menu