وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کالعدم جماعت تحریک لبیک سے مذاکرات کا حکم

PM_Imran_Khan_Speech_640x480

اسلام آباد: تحریک لبیک کی دھرنے کی صورتحال کی پیش نظر عمران خان نے وفاقی وزراء کو کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا حکم جاری کردیا.
مردان ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزراء کو ہدایات جاری کردی جس میں اُن کو بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کئے جائے. اس سلسلے میں عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ بھی کیا ہے اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے باتچیت بھی کی ہے.
عمران خان نے پیرنورالحق قادری کے ساتھ شیخ رشید کو بھی لاہور جانے کی ہدایات جاری کردی ہے. وزیراعظم کی ہدایات پر پیر نورالحق قادری لاہور پہنچ گئے ہیں. جبکہ دوسری طرف عمران خان کی جانب سے تشکیل کردہ حکومت ممبران پر مشمتل ارکان بھی تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کرنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ہے.
ذرایع کے مطابق عمران خان نے جس ٹیم کا انتحاب کیاہے اس میں شیخ رشید، پیر نورلحق قادری اور راجہ بشارت شامل ہیں. اُدھر لاہور میں پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان جھڑپوں میں دو اہلکار شہید ہوچکے ہیں. موجودہ صورتحال کی پیش نظرپیر نورلحق قادری نے علمائے کرام سے بھی رابطے شروع کئے ہیں. پیر نورلحق قادری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے، جبکہ عوام کی مال و جان کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے.
اُدھر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے پولیس کی بھاری نفری مانگ لی ہے. وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے متعلقہ صوبائی چیف سیکرٹریوں سے دس دس ہزار افراد پر مشتمل نفری اسلام آباد بھیجنے کی ہدایات جاری کردی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں