حکومت اور ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب – شیخ رشید کا دعویٰ

Sheik_Rasheed_Politician_640x480

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور دھرنے میں شریک لوگ اسلام آباد کا رُخ نہیں کریں گے.
مردان ٹائمز کو لاھور سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی جس کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں. اُنھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ہیں اور ہم نے اس بارے میں وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے.
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سعد رضوی سے بھی ملاقات ہوئے ہیں اور ان مذاکرات کے دوران فرانس کے سفیر پر بھی کھل کر بات ہوئے ہے. اُنھوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیر اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہے اور ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے.
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کے مطابق دو تین دنوں میں ان کے کیسس واپس لئے جائیں گے. اُنھوں نے کہا کہ منگل تک احتجاجی قافلے میں‌شریک لوگ وہاں پر رُکے گے، جبکہ حکومت کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ سارے کنٹینرز کو ہٹائے جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں