آصف علی کی دھوادار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی

Pak vs Afg T 20 world cup 2021

دُبئی: ٹی 20 ورلڈکپ میں آج پاکستان نے آصف علی کی دھوادار بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں‌ سے شکست سے دوچار کیا.
دُبئی میں آج پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا. آئی سی سی ٹی 20 کے اس میچ میں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. افغانستان کرکٹ ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور حصرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا تو حضرت اللہ دوسرے ہی اوور میں صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے. اس کے اگلے ہی اوور میں شہزاد بھی صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.
اپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کی بعد افغان کرکٹ ٹیم میں درمیان بیٹسمینوں میں کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا. تاہم آخر میں افغانستان کے کپتان محمد نبی اور گلبدین نیب نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اسکور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز پہنچانے میں کامیاب ہوئے.
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. جبکہ افغانستان کی جانب سے آخری دو اوورز میں چالیس رنزبنائے گیے.
اس کے بعد پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپننگ کا آغاز کیا لیک رضوان صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے. اس کے بعد فخرالزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور نہایت زمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے. تاہم اس کے بعد محمد حفیظ نے صرف 10 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے.
دوسری جانب کپتان بابر اعظم چٹان کی طرح کریز پر کھڑے رہے اور ایک مرتبہ پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے. اس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لئے آئے اور وہ 15 گیندوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.
شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک موقع پر پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے اور میچ نہایت سخت ہوگیا، لیکن دوسری طرف آصف علی کریز پر موجود تھے. جب وہ اگلے اوور کے لیے سامنا کرنے کے لیے آئے تو پاکستان کو 200 رن ریٹ کی اوسط سے رنز درکارتھے. اس کے بعد آصف علی نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کرمیچ کا پانسہ ہہ پلٹ دیا اور افغانستان کا کام تمام کرکے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں