تحریک لبیک اور حکومت میں معاہدہ طے پاگیا. مفتی منیب الرحمان

حکومت اور ٹی ایل پی پریس کانفرنس

اسلام آباد: سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کا اعلان کردیا.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سابق چیئرمین رویت ہلال کیمٹی مفتی منیب الرحمان نے حکومتی کمیٹی کے ارکان جوکہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر، وزیرمملکت علی محمد خان، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پر مشتمل ہیں اور ٹی ایل پی کے مجلس شوریٰ کے ارکان جو کہ علامہ عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر پر مشتمل ہیں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے.
پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ معاہدے کو ٹی ایل پی کے رہنماء حافظ سعد رضوی کی تائید بھی حاصل ہے. سابق چیئرمین رویت ہلال کیمٹی مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے متعلق ایک حصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ مدبراراکین پر مشتمل ہے. اور ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جس نے اس کیمٹی کو اختیارات دیے ہے. اُنھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ تو کسی کی فتح ہے اور نہ کسی کی شکست بلکہ یہ پاکستان، اسلام اور ایک قسم کی انسانی جانوں کی حرمت کی فتح ہے.
سابق چیئرمین رویت ہلال کیمٹی مفتی منیب الرحمان نے اس امکان کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کی حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان یہ مذاکرات کسی جبر، زور زبردستی کے ماحول میں نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ماحول میں ہوئے ہیں. اُنھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے 12، 13 گھنٹے سخت محنت کی. مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے امن اور سلامتی کو فروغ ملے گا. جبکہ اسے معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئے گے. جس کے مثبت نتائج سب دیکھے گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں