چین میں کرونا وائرس نے پھر سے سر اُٹھا دیا، ائیر پورٹ بند جبکہ شادی ہالزسمیت تمام اجتماعات پر پابندی

coronavirus

بیجنگ: چین میں کرونا وائیرس نے پھر سے اپنے وار شروع کردیے جس کی وجہ سے شادی ہالزاور دیگر اجتماعات پر پابندی اور ائیرپورٹ بھی بند کردیے گئے.
مردان ٹائمز کو بیجنگ سے تازہ ترین اطلاعات موصول ہوئی ہے جس کے مطابق کرونا وائرس نے چین میں پھر سے اپنے پنجے گاڑنا شروع کئے ہیں. تفصیلات کے مطابق اس خطرناک اور مہلک جراثیم نے ایک مرتبہ پھر چین میں پھیلنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے حومت کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں.
تازہ ترین خبروں کے مطابق چین میں ایک ہی دن میں 48 نئے کیسس سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین میں ایک ہفتے کے دوران کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 250 سے بھی تجاوز کرگئی ہے. اگردیکھا جائے تو یہ تعداد زیادہ نہیں ہے لیکن پھر بھی چین کی حکومت نے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں.
بعض مبصرین چین کی حکومت کی جانب سے یہ پابندیاں اس تناظر میں بھی دیکھ رہی ہیں کہ ایئندہ برس فروری کے مہینے میں چین میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد ہونے جارہاہے. اور چین یہ زور لگا رہا ہے کہ ان مقابلوں سے پہلے پہلے کرونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیاجائے.
یاد رہے کہ کرونا وائرس کی جانب سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اس مہلک وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں اور اس کی ابتداء چین کے صوبے اوہان سے ہوئی تھی. تاہم چین دنیا میں وہ پہلا ملک ہے جس نے اس وائرس پر قابوپالیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں