اسلام آباد: موجودہ حکومت کی جانب سےعوام کو مہنگائی کی شکل میں ایک اور پیکیج کا فیصلہ کرلیاگیا ہے اور رات 2 بجے کو بیچارے عوام کو مہنگائی کا ایک اور ٹیکہ لگادیاگیاہے..
مردان ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کو موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کی شکل میں ایک بار پھر زبردست اضافہ کرکے بیچارے عوام کی چیخے نکال دی ہے.
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رکھتے ہوئے 8.3 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے ہوگئی ہے. حکومت نے جمعہ کی رات 2 بجے ایک نوٹیفیکشن جاری کی جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر10 روپے 3 پیسے کا زبردست اضافہ
اس سلسلے میں وزرات خزانہ کے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور 3 پیسے کا اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے اور 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے اور 82 پیسے ہوگئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا. اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اور 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور اسی اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134 روپے اور 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے اور 62
وزارت خزانہ کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسےاور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 اضافے کے بعد 108 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے7 پیسے ہوگئی۔