ملالہ یوسف زئی عصرسے شادی کی بندھن میں بندھ گئی

Malala Nikkah Ceremony with Asar in UK
فوٹو فائل

برمنگھم: ملالہ کی شادی عصر سے برمنگھم میں ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی عصر سے شادی کی بندھن میں‌بندھ گئی. اُنھوں نے اپنی نکاح کی تقریب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کی. اپنی نکاح کی تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے. عصر اور میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں. نکاح کی سادہ تقریب برمنگھم میں‌ہوئی.
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ولی عہد کا شادی کے خواہشمند جوڑوں کےلئے امداد کا اعلان
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزید لکھتے ہوئے کہا کہ ہم آگے کے سفر کے لئے ایک ساتھ چلنے کے لئے پُرجوش ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک جانب ملالہ یوسف زئی کو مبارک باد دے رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی طرف سے شئیر کی گئی تصاویر پر صارفین کی جانب سے کمینٹس بھی آرہے ہیں جس پر وہ ملالہ کی جانب سے چند ماہ پہلے کی گئی بات یاد دلا رہے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں پتہ کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے تو آپ شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں کرتے ہیں، کیا یہ ایک دوستی نہیں ہوسکت؟’.
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے 22 جولائی کو شادی کے بارے میں ایک ٹویٹ کی تھی جس پر صارفین کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں