حکومت پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس کے بعد سینٹ سے بھی بل منظور کرنے میں بھی کامیاب

پاکستان سینیٹ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے بعد سینٹ میں بھی حکومت بل منظور کرانے میں کامیاب، تین بلز ایوان بالا سے منظور کی گئی.
مردان ٹائمز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت ایوان بالا سے تین بلز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے. جو بلز ایوان بالاسے منظور کئی گئے ہیں ان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن بل، صحافیوں کے حقوق کا بل اور قومی احتساب ترمیمی بل 2021 قابل ذکر ہیں.
تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر شیریں‌مزاری نے مختلف بلز ایوان بالا میں پیش کئے جس میں خواتین کو ملازمتی مقامات پر ہراساں کئے جانے کے خلاف تحفظ ترمیمی بل 2021، قومی کمیشن برائے حقوق تحفظ ترمیمی بل، نظام عدل برائے نو عمر افراد ترمیمی بل اور اسلام آباد دارالخلافہ تحفظ طفل ترمیمی بل ایوان میں‌پیش کئے گئے. اس کے بعد سینیٹ کے چیئرمین نے تمام بلوں کو متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا.
اس کے بعد وزیر مملکت علی محمد خان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ترمیمی بل ایوان میں پیش کیاجو کہ کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے. اس بل کے بعد حکومت کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کا بل پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروپیشنل بل 2021 ایوان بالا میں پیش کیا تواس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا. اور اس بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا. لیکن سینیٹ کے چیئرمین نے اس بل پر ووٹنگ کرائی اور ایوان نے کثرت رائے سے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کر لیا.
جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر جب ووٹنگ کرائی گئی تو اس بل کے حق میں 35 اور مخالفت میں 29 ووٹ آئے. اس کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا اور اس کو بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں