امریکی اور ایرانی افواج کی خلیج فارس میں شدید جھڑپ، ایران کے 9 فوجی ہلاک

US-Iran Navy Clashes in Khaleej Faras 2021

تہران: خلیج فارس میں امریکہ اور ایران کے افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جس میں اطلاعات کے مطابق ایران کے 9 فوجی ہلاک ہوئے ہیں.
مردان ٹائمز کو تہران سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خیلج فارس کے پانیوں میں امریکی بحریہ اور پاسداران انقلاب ایران کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں ہویں ہیں جس میں اب تک کی خبروں کے مطابق ایران کے 9 فوجی ہلاک ہوئے ہیں.
یہ جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ اپنے انتہا کو پہنچ چکا ہے. خلیج فارس میں دونوں ملکوں کے درمیان خلیج عمان میں کئی مہیوں سے آئل ٹینکروں کو ضبط کرنے کی کوششیں کی جارہی تھی جس سے تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے.
ان جھڑپوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی بحریہ اور ایران کے فوجیوں کے درمیان ایک مختصر جھڑپیں ہویئں جس میں ہمارے 9 فوجی جوان ہلاک ہوگئے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: ایران کا امریکہ سے مزاکرات سے پہلے 10 ارب ڈالر کی فنڈ بحالی کا مطالبہ
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر علی رضا تنگسیری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکی بحریہ پر 9 سے زائد حملے کیے اور انھیں پسپا ہونے پر مجبور کیا. تاہم انھوں نے امریکی افواج کے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا.
اگر چہ اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے کئی بار ایران کو خلیج فارس میں اشتعال انگیزی اور جارحیت پر تنبیہ کر چکا ہے لیکن امریکی افواج کی جانب سے اس تازہ ترین جھڑپوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا اور اس کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں