اسلام آباد: مُلک میں جاری گیس کے بحران پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا.
مردان ٹائمز کو اسلام آباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین نے ملک میں جاری گیس بحران پر حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا ہے. اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا تو اس وقت نہیں لیے گئے، اب وقت گزر چکا ہے.
مشیرخزانہ شوکت ترین نے اس سارے بحران پر حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا اور کہا کہ حکومت نے اس کے لئے وقت پر صہیح اقدامات نہیں اُٹھائے جس کی وجہ سے پاکستان میں گیس کا بحران سر اُٹھانے لگا ہے. اُنھوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی سے اپنے ایک بیان میں کہی اور مزید بتایا کہ اس وقت عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں بُلند ہوچکی ہیں، جب گیس کے کارگو لینے کا وقت تھا تو اس وقت نہیں لئے گئے، اب وقت گزر چکا ہے.
کہ خبر بھی پڑھیں: صوبہ سندھ میں قدرتی گیس کے نئے زخائردریافت کرلئے گئے
ملک میں جاری گیس بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ اس سال گیس کا بحران شدت اختیار کرسکتاہے کیونکہ وقت پر گیس کی بکنگ نہ کرنے اور عالمی سطح پر گیس کی طلب میں اضافے سے اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. جبکہ پاکستان میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال ایک کارگو کی کمی ہوگی، اور اس سال پاکستان میں 11 کارگو کی بجائے 10 کارگو آئے گے.
Menu