پشاور: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں مجموعی طور پر ایک کروڑ اور 26 لاکھ 68 ہزار 862 افراد اپنا حق رائے استعمال کریں گے.
مردان ٹائمز کے مطابق آج خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری ہے گی. اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے باشندے 17 اضلاع میں 66 تحصیلوں کے لئے اپنے بلدیاتی نمائیندوں کا انتخاب کریں گے. جن میں سے 61 تحصیلوں کے لئے چیئرمینوں کا جبکہ 4 سٹی میئرز کا بھی منتخب کیا جائے گا.
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے. بلدیاتی انتحابات کے لئے مجموعی طور پر 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں. حکومتی اداروں کے مطابق ان میں سے 4188 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 2507 زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں.
یہ خبر بھی پڑھیں: سراج الحق کا وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں ویڈیولنک کے زریعے پیشی پر کڑی تنقید
صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے 77 ہزار افراد پر مشتمل پولیس کے بھاری نفری تعینتات کئے ہیں. اس کے علاوہ ایف سی اور پاک فوج کے 10 ہزار جوان بھی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہوگی.
اُدھر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خیبر پختونخوا میں آج جاری بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ الیکشن افسران کو ہدایات جاری کردیں کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے الیکشن کے دوران تمام وسائل بروئےکار لئے جائیں.
Menu