اسلام آباد: شوکت ترین حال ہی میں خیبر پختونخوا سے سینٹر منتخب ہوگئے ہے اور وفاقی وزارت خزانہ کے عہدے کا خلف اُٹھا لیا.
مردان ٹائمز کے مطابق سینٹر شوکت ترین نے وفاقی وزارت خزانہ کے عہدے کا خلف اُٹھا لیا ہے. تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی.
پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اُن سے وزیرحزانہ کے عہدے کا حلف لیا. شوکت ترین کی جانب سے وزیر خزانہ منتخب ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے نئے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کاروباری لوگوں کی شوکت ترین سے کافی امیدیں وابستہ ہیں.
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی شعبے کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے نئے منتخب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.
Menu