وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مری میں جاںبحق کے خاندانوں کے لئے مالی امداد کا اعلان

PM Usman Buzdar 640x480
عثمان بزدار مری حادثے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں جاں بحق افراد کی لواحقین کے لئے 8، 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے لیے صوبائی حکومت نے 8، 8 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.
اس حوالےسے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت، پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور، چیف سیکرٹری پنجاب، سینر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب،سیکرٹری پنجاب سی این ڈبلیو اور کمشنر راولپنڈی کے علاوہ آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی.
اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی مدد دی جائے گی. اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مجموعی طور پر 17 کروڑ 60 لاکھ روپے منظور کرلئے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں