کراچی ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کی لپیٹ میں، مثبت کیسس کی شرح 38.79 فیصد ریکارڈ

coronavirus patients

اسلام آباد: ملک کی تجارتی شہر کراچی ایک بار پھر کرونا کی شدید لپیٹ میں آئی ہے، اور وہاں پر مثبت کیسس کی شرح 38.79 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.
کراچی شہر سے کرونا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں کرونا ایک مرتبہ پھر سے باقابو ہوگیا ہے اور جگہ جگہ کرونا کے وار جاری ہیں، جبکہ مثبت کیسس کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے.
ان سی او سی سے جاری رپورٹس کے مطابق کراچی میں مثبت کیسس کی شرح 38.79 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےِ. جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے ہیں، جبکہ پاکستان میں اوسط مثبت کیسس کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت چند دنوں میں ختم ہوگائیگا، مریم نواز
این سی او سی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 53 ہزار 253 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5034 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی.
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے وجہ سے 10 افراد زندگیوں سے ہات دھو بیٹے. جبکہ دوسری طرف 827 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں