انڈین آرمی چیف کا طاقت کی زورپر سیز فائر کا دعویٰ من گھڑت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

DG ISPR Iftehar Babar 640x480

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتحار نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر طاقت کی زور پر جنگ بندی سے متعلق من گھڑت اور کمراہ کن ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتحار نے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا کہ بیان کہ ایل او سی پر جنگ بندی بھارت کی طرف سے مضطوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں، یہ ایک نہایت ہی من گھڑت اور گمراہ کن ہے.
انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر مزید لکھا ہے کہ جنگ بندی بھارت کی مضبوط پوزیشن کے زریعے نہیں بلکہ ایل او سی کے دونوں اطراف میں رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے. اس لئے یہ کوئی بھی اس جنگ بندی کو اپنی طاقت یہ دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے.
یاد رہے کہ اس حوالے سے بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر جنگ بندی بھارتی مضبوط پوزیشن کی وجہ سے قائم ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں