ُپی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے سے عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی، مریم نواز

Maryam Nawaz Sharif

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بننے سے پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی.
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے کفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ اختساب عدالت کے جج نے نیب پراسیکیوٹر سے میرے خلاف کئی بار ثبوت مانگے، لیکن نیب نے عدالت سے اس حوالے سے چار ہفتے کی مہلت مانگی.
مریم نواز نے مزید کہا کہ نیب نے میرے خلاف ایک ثبوت بھی عدالت میں ابھی تک پیش نہیں کرسکے. انھوں‌ نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں.
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت پر شک ہوتا ہے. انہوں نے سرکاری خرچے پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا. لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہاں پر ہمارے جوان شہید ہوگئے اور دوسری طرف عمران خان چین میں اولمپکس دیکھنے گئے ہوئے تھے. انھوں نے مزید کہا کہ ان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے. انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن چکی ہے اس لئے تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں