10 گھنٹے تک مسلسل بیٹنگ، بابر اعظم پہلے ایشین بلے باز بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھی اننگز کے دوران مسلسل 10 گھنٹے تک بیٹنگ کرکے پہلے ایشین بلے باز کا ریکارڈ بنا دیا.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل 607 منٹس تک بیٹنگ کی. اس دوران انھوں نے 196 رنز بنا کر پاکستان ٹیم کو ایک ممکنہ شکست سے بھی بچالیا.
607 منٹس تک مسلسل بیٹنگ کرنے والے وہ ایشیا کے پہلے اور عالمی سطح پر دوسرے بلے باز بن گئے ہیں. ان سے پہلے برطانیہ کے مائیک ایتھرٹن نے جنوبی افریقہ کے خلاف 643 منٹس تک مسلسل بیٹنگ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا تھا.
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وہ پہلے پاکستان بلے باز بن گئے ہیں جنھوں نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ بالز کھیلے ہوں. واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک نے 369 بالز کھیل رکھی تھیں. یہعلاوہ ازیں بابر اعظم نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان کا چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 171 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا. یونس خان نے یہ ریکارڈ سال 2015 میں سری لنکا کے ٹیم کے خلاف بنایا تھا.
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوجیتنے کے لئے 506 رنز کا ایک بڑا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام پر 443 رنز اسکور کئے.

Related Posts