وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہفتہ کو ہوگی

فوٹو: ٹویٹر

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ کا اپنے عہدے سے دیا گیا اسعفیٰ منظور کرلیا گیا، اور پنجاب کابینہ بھی تحلیل کردی گئی. نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی.
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی استعفیٰ منظور کرلی گئی ہے اور اس کے ساتھ پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے. پنجاب کے گورنر نے عثمان بزدار کے استعفیٰ منطور کرلیا ہے جبکہ نئے وزیراعلیٰ کے انتحاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس 2 اپریل بروز ہفتہ کو طلب کرلیا گیا ہے.
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے (ق) لیگ کے اہم رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو نئے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے. اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی حکومت بچانے کے لئے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا تھا جو دو روز کے بعد پنجاب کے گورنر کو موصول ہوگیا تھا. گورنر پنجاب نے ضروری قانونی تقاضوں کا جائزہ لیتے ہوئے عثمان بزدار کا استعفیٰ آج استعفی منظور کرلیا ہے.
اُدھر اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ‘ہمیں بڑا ناراض ہو کر ایک طاقتور ملک نے کہا آپ روس کیوں چلے گئے۔’ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ماضی میں آزادی اور خود داری نہ مل سکی مگر اپنے دور میں انھوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت کافی بڑھ گیا ہے اور پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتیں ہر وقت صلاح مشوروں میں لگے ہوئے ہیں تاکہ ایک دوسرے پر سبقت لیا جاسکے.
دوسری طرف صحافی سلیم صافی کے مطابق باوثوق زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس اور وزیراعظم سیکٹریٹ سے بنی گالہ کو سامان کی منتقلی شروع ہوگئی ہے. اور اس حوالے سے ایک اہم وزیر جو کہ زیادہ بچ بچاؤ میں شریک تھا نے بھی سرکاری گھر کو خالی کرنا شروع کردیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں