اسلام آباس: وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بیجھ دی گئی اور بتایا گیا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے.
مردان ٹائمز کو اسلام آباد سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ بیرون ملک سے تیار کی گئی سازش کو آج ڈپٹی اسپیکر نے مسترد کردیا ہے جس پر میرے طرف سے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.
عمران خان نے مزید کہا پوری قوم پریشان تھی کہ ملک کے ساتھ غداری ہورہی تھی. میں ان کو پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی. وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کی تجویز بھیج دی ہے، قوم عام انتخابات کی تیاری کرے. انھوں نے خطاب کے دوران مزیدکہا کہ ‘مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغامات دے رہے تھے کہ لوگ آپ سے غداری کررہے ہیں اور رقومات لے رہے ہیں، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لیے وہ ان رقومات کو لنگر خانوں میں دے دیں’۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی جسے انہوں نے فوری طور پر منظو کرلیا جس کے بعد آئینی طور پر اب قومی اسمبلی تحلیل کردی۔