پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے آگئے، صورتحال انتہائی کشیدہ

Punjab Assembly Building 640x480
فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 7:30 پر طلب کرلیا، دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آج طلب شدہ اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے.
مردان ٹائمز کو لاہور سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس رات گئے طلب کرلیا ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے. ڈپٹی اسپیکر نجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کی تصدیق کرتے ہوگئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل نے اس اجلاس کو آج بلانے کی یقین دہانی کرائی تھی.
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے مزید کہا کہ آج طلب شدہ اجلاس کے بارے میں میں نے اپنے وکیل سے مشورہ کیا ہے، اور آج کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیا انتخاب بھی عمل میں آئے گا.
اُدھر پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر زین علی بھٹی کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں بلکہ 16 اپریل کو ہوگا. انھوں نے مزید کہا کہ آج کی طلب شدہ اجلاس کا کوئی نوٹی فیکیشن نہیں ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک غیر آئینی اجلاس ہے.
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ جب تک آفیشل لیٹر جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پہلا آرڈر قائم ہی رہے گا. انھوں نے مزید کہا کہ چونکہ گزشتہ اجلاس میں توڑ پھوڑ ہوئی تھی اس لئے اسمبلی میں مرمت کا کام جاری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ترجمان کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ یہ نوٹیفیکشن جعلی نہیں بلکہ اصلی نوٹی فکیشن ہے اور میرے ہی دستخط سے جاری ہوا ہے. انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بالکل ہوگا کیونکہ یہ اجلاس سپریم کورٹ کے حکم پر ہی بلایا گیا ہے. انھوں نے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل نے اس حوالے سے بیان دیا تھا. انھوں نے کہا کہ 16 اپریل والا بھی میرا ہی نوٹیفیکیشن تھا جسے ختم کردیا گیا ہے. ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ بات غلط ہے کہ میں ن لیگ میں جا رہا ہوں.
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سکرتڑیٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں. عینی شاہدین کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی. جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پنجاب اسمبلی کو سیل کردیا گیا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی کی حکم پر پنجاب اسمبلی میں ہر قسم کے میڈیا کے داخلہ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے. پنجاب اسمبلی کے بڑے دروازے پر اسمبلی سیکورٹی نے میڈیا کو روکا اور کہا اسپیکر کی ہدایت کی نتیجے میں میڈیا اسمبلی کے اندر نہیں جاسکتا.
واضح رہے کہ ایسی اطلاعات آرہی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت غیر معمولی سرگرمیاں جارہی ہے لیکن اندر کیا ہورہا ہے اس بات سے میڈیا اور عوام کو لاعلم رکھا جا رہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں