راولپنڈی شہر سے کوئٹہ جانے والی بس راستے میں بارش کی پسلن اور اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق راولپنڈی شہر سے کوئٹہ جانے والی بس راستے میں بارش کی پھسلن اور اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ضلع شیرانی کے حدود دہانہ سر دانہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس کے علاوہ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق اس حادثے میں زخمی مسافروں کو نزدیکی سول اسپتال ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو ان اسپتالوں میں فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
اُدھر ضلع شیرانی کے اسسٹنٹ کمشنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کا شکار متعلقہ کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران بارش کی پسلن اور اوورسپیڈنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، اور حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
Menu