اگر الیکشن 2023 میں نادرا کا نظام استعمال ہوا تو اس سے الیکشن متنازعہ ہوجائیگا، الیکشن کمیشن

Election commission of-Pakistan 640x480
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوور سیز ووٹنگ کیلئے جو نظام نادرا نے بنایا ہے اگر اسے انتخابات کے دوران استعمال کیا گیا تواس سے الیکشن متنازع ہوجائے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے الیکشن کمیشن کی طرف سے ای وی ایم سے متعلق اہم فیصلوں کے متعلق جھوٹ پر مبنی گمرہ کن پروپیگنڈہ کیے جانے کا دعویٰ کردیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔
ای وی ایم کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ دنیا کے صرف دو ممالک بھارت اوربرازیل میں اس وقت ای وی ایم کا استعمال ہو رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ ان دو ممالک نے بھی اس نظام کو پورا اپنانے میں 22 سے 25 سال لگے۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اور برازیلین سفیر کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ برازیل کے سفیر نے کہا ہے کہ آئیندہ ہونے والے 2023 کے عام انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ہونا ایک بڑا معجزہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ای وی ایم اور اووسیز ووٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اس وقت بھی کام کرہا ہے، تاہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی طرف سے جو نظام بنایا گیا تھا اس پر پارلیمان میں بحث نہیں ہوسکا۔
ای وی ایم کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نادرا کے نظام کا آڈٹ بھی ایک سپین کی فرم سے کروایا گیا جس کے بعد سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ اگر آئیندہ عام انتحابات میں نادرا کا نظام استعمال کیا گیا تو اس سے الیکشن متنازعہ ہوگائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں