اسلامی ٹچ دینے والی فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

Rana Sannaullah Talking to Media 640x480
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ’’اسلامی ٹچ‘‘ دینے والے فنکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ’’قانونی ٹچ‘‘ سے بھاگ رہے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے ناجائز اورغیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر چوری کے پکڑے جانے پر ’’جھوٹا پی ٹی آئی چیرمین عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی‘‘ ہمیشہ کی طرح مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور لسبیلہ سانحہ کے شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران نیازی نے پورے 8 سال اپنی پوری کوشش کی اور اپنا پورا زور لگایا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا نہایت ہی بڑا کرم اور احسان ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں