پی ٹی آئی نے لابنگ کے لئے پاکستانی نیوکلیئر پروگرام کے مخالف امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلی، مصدق ملک

Musadiq Malik in Press Conference Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما، مصدق ملک۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں لابنگ کے لیے جس شخص ڈیوڈ فینٹن کو ہائیر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ امریکی فرم پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے خلاف ہے اور یہ متعلقہ شخص پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی امریکہ میں سرگرمیوں کے حوالے سے اہم ترین انکشافات کیں ہیں۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان آج قوم کو بتائیں ’نو نیوکلیئر پروگرام‘ کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے؟ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ عدالتیں مولوی تمیز الدین اور ذوالفقار علی بھٹو کیس جیسے فیصلے دیں۔
اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکہ میں فینٹن گروپ کولابنگ کے کئے ہائر کیا ہے اور اس کا مالک کون ہے؟ جو امریکہ میں پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا، وزیرمملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان آج قوم کو بتائیں ‘نو نیوکلیئر پروگرام’ کہنے والا امریکی فرم لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے؟
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں مزید کہا مُلک میں احتساب کا نظام سب کے لیے برابر ہونا چاہیے جبکہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک نظام ہو۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نظام نہ ہو کہ مریم نواز کو 45 دن کا ریمانڈ دیا جائے لیکن دوسری طرف فوج میں بغاوت پر اُکسانے اور تقسیم پیدا کرنے والے اورغداری کے ملزم اور اداروں پر تنقید کرنے والے کا صرف 2 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔
وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ایک طرف نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی لیکن دوسری جانب ایک دوسرے لیڈر نے ملک ریاض سے ساڑھے400 کینال زمین لی اور ان کو فائدہ پہنچایا، اسی طرح شاہد خاقان عباسی کا 90 دن کا ریمانڈ دیا گیا لیکن دوسری طرف دیکھا جائے تو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے حساب نہیں مانگا جاسکتا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں ان سے فارن فنڈنگ سےمتعلق پوچھا بھی نہ جائے۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ مریم نواز کو تحقیقات کے مرحلے پرہی گرفتار کیا گیا تھا لیکن عمران خان تو عدالتوں میں جا رہے ہیں کہ تحقیقات ہی نہ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں