اگر بنی گالہ پر چھاپہ مارا گیا تو جاتی امرا اور مسلم لیگی رہنماوں کے گھر بھی دور نہیں، فواد چوہدری کی وارننگ

Fawad Choudry Media Talks in lahore Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب صدر فواد چوہدری نے واضح الفاظ میں وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بنی گالہ پر چھاپہ مارا گیا توجاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور نائب صدر فواد چوہدری نے لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 25 مئی کے دن ہونے والے واقعات اور طلم و ستم پر پنجاب کے صوبائی حکومت نے کارروائیوں کو آغاز کردیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات میں بھی اس پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب صدر فواد چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت یا اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ پر چھاپہ مارا تو پھر جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہیں۔
25 مئی کو وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر لاٹھی چارج، فائرنگ اور دیگر واقعات پرپنجاب کے صوبائی حکومت نے کاراوائیوں کا آغاز کردیا ہے اوراس سلسلے میں رانا ثنا اللہ، عطا اللہ تارڑ اور رانا مشہود سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ شب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ مارا، اسی طرح اس کے بعد ایک اور لیگی رہنما رانا مشہود کے گھر پر بھی پنجاب پولیس گرفتاری کے لیے پہنچی تھی تاہم دونوں رہنما پولیس کے ہاتھ نہ آسکے کیونکہ دونوں اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

Related Posts