بہاولپور: موٹروے ایم 5 پر بہاولپور کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس اور آئل ٹینکرکے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بس اور ایک آئل ٹینکر کے درمیان ایک خوفناک ٹھکر کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور ریسکیو 1122 کے طرف سے ملنے والی آخری اطلاعات تک اس حادثے میں کم از کم 20 افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اس حوالے سے موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ اس خطرناک تصادم کے بعد حادثے کے مقام پر موٹروے کئی گھنٹے تک بند رہی۔ موٹروے حکام کا اسے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملتان سکھر موٹروے پر ایک نجی کمپنی کی سلیپر مسافر بس اپنی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کی قابو سے باہر ہوگئی اور ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بھی اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسے ہی موٹروے پولیس کو اس حادثے کی اطلاع ملی ہماری ریسکیو ٹیمیں اورموٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچے گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے جلتی ہوئی بس سے نو مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کو بجھانے میں امدادی ٹیموں کو کئی گھنٹے لگے۔ موٹروے پولیس نے آئی جی خالد محمود کی ہدایات پرایک ایمرجنسی کرائسسز سنٹر بنا دیا ہے۔
اس سلسلے میں جب بس کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو ان کہنا تھا کہ حادثے کے وقت بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ بس کمپنی زرائع نے مزید کہا کہ تمام سٹاف نے سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ حادثے کی وقت بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ ان 24 مسافروں میں سے دو مسافروں نے حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں نے کراچی جانا تھا۔
Menu