نوشہرہ: اے ڈی سی نوشہرہ کے مطابق ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل پر بنائے گئے دو بند ٹوٹ گئے، جس سے سیلابی پانی نزدیکی دیہاتوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق نوشہرہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے چند مقامات میں دریائے سوات اور کابل کا سیلابی پانی نزدیکی دیہاتوں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔
انھوں نے سیلاب کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں مانا کلے کے مقام پر دریائے کابل پر بنائے گئے دو بند سیلابی ریلے کا زور برداشت نہ کرسکے اور ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے سیلابی پانی دیہاتی آبادی میں داخل ہو گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین وزیر نے مزید کہا کہ نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
Menu