وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف حالیہ سیلاب متاثرین احوال جاننے کے لئے آج ضلع نوشہرہ پہنچ گئے

PM Shabaz Sharif Nowshera flood visit Photo File 640x480
وزیراعظم شہباز شریف نے آج ضلع نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کا دورہ کیا۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ: پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج نوشہرہ کے اہم دورہ پر پہنچ گئے جہاں انھوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دی جانے والی امداد کا جائزہ لیا۔
مردان ٹائمز کو ضلع نوشہرہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج نوشہرہ کے اہم دورہ پر پہنچ گئے جہاں پر انھوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد اور دیگر خاندانوں کو دی جانے والی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
پاکستان کےوزیر اعظم شہباز شریف خالیہ سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی کاروائیوں کے جائزے کے لیے نوشہرہ امدادی کیمپ پہنچ گئے ہیں جہاں پر ڈی سی نوشہرہ نے انہیں امدادی سرگرمیوں ریلیف کاروائیوں سے آگاہ کیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔
ڈی سی نوشہرہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نوشہرہ میں سیلاب کی موجودہ صورتحال، اس سے ہونے والے نقصانات اور جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
اپنے ضلع نوشہرہ کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور ان میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں