پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان آئی ایم ایف پروگرام کو ثبوتاژ کرنے کے حوالے سے شرمناک گفتگو لیک ہوگئی

PTI leader audio tapped about sabotaj IMF program Photo File 640x480
پی ٹی آئی رہنما پی ڈی ایم کی آئی ایم ایف سے پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی آڈیو منطرعام پر آگئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ وفاقی حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کو ثبوتاژ کرنے کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوگئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب کے وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری اور خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کے درمیان ہونے والی آڈیو گفتگو لیک ہوکر منظرعام پرآگئی۔
مزید تفصیلات کے مطابق آڈیو گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب کے وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگولیک ہوکر منظرعام پرآگئی۔ آڈیو پیغام میں سینیٹر شوکت ترین کوپنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے اور اس پر آپ سب نے سائن کیا ہے اب آپ نے کہ کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی اب سیلاب زدگان پر ہماری حکومت کا بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے پنجاب کے وزیرخزانہ سے کہا کہ ‘آپ انہیں لکھ دیں کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ نے بس یہی لکھنا ہے اور کچھ نہیں کرنا۔ سینیٹر شوکت ترین نے وزیرخزانہ پنجاب سے مزید کہا کہ پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کر دینگے۔
پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم ایسا سین کریں گے کہ ایسا نظر نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ ان لوگوں پردباؤپڑے۔ سینیٹر شوکت ترین نے پنجاب کے وزیرخزانہ کو وفاقی حکومت کے بارے میں مزید کہا کہ یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انھوں نے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ یہ لوگ بالکل سپاٹ فری جا رہے ہیں اورہم نے یہ نہیں ہونے دینا ہے۔
شوکت ترین کی طرف سے دے جانے والے ہدایات کے جواب میں پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا؟ تو اس کے جواب میں سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ جس طرح چئیرمین اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو ٹریٹ کیا جا رہا ہے کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہورہا؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے درمیان ہونے والی آڈیو گفتگو میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین نے خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ اس کے جواب میں وزیرخزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس ایک پرانا خط بھی پڑا ہے۔
سینیٹرشوکت ترین اور وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کے درمیان ہونے والی گفتگو میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے کہا کہ خط میں سب سے پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ یہاں پر جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ انھوں نے تیمور جھگڑا سے کہا کہ آپ نے یہ بھی لکھنا ہے کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہیے، میں نے پنجاب کے وزیرخزانہ لغاری کو بھی اس حوالے سے کہہ دیا ہے۔
وزیرخزانہ تیمور جھگڑا نے شوکت ترین کی بات کے جواب میں کہا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے۔ تیمور جھگڑا نے شوکت ترین کو مزید کہا کہ پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے نہیں پتا نہیں لغاری نے چھوڑتے ہیں یا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں