حکومت کے پاس 13 ماہ ہیں لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

Miftah ismai PMLN Photo Dawn-News-640x480
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل۔ فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس 13 مہینے ہیں، لیکن میرے پاس شاید اتنا وقت نہیں بچا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی ٹیکس دینا نہیں چاہتا۔ بہت کم لوگ ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں۔
انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس صورتحال پر بہت شرم آتی ہے جب ہم ہر ملک سے پیسے مانگ رہے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، پھر اس کی خلاف ورزی کی۔
کرچی میں تقریب سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نومبر میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر ایندھن پر سبسڈی دے کراپنا ہی معاہدہ توڑا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ہماری حکومت آئی تو ہماری اولین ترجیح آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی تھی۔
تقریب کے دوران انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے نہایت ہی مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے۔ انھوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لئے ہم نے حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد آئی ایم ایف سے رابطہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان نے کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور آئندہ بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں