کہیں بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں دیکھی جتنی پاکستان میں ہوئی ہے، انتونیوگوتریس

UN Secretary General Visit to Balochistan Flood Photo File 630x480
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے دورہ بلوچستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے کہیں پر بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہوئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بلوچستان کے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور اسکے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلابی صورتحال جیسی موسمیاتی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے، اور اس سے نمٹنے کیلئے اب عالمی ردعمل کی اشد ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتیرس اسلام آباد سے سکھر کے دورے پر روانہ
انتونیو گوتریس جو کہ دو دن کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے، کا کہنا تھا کہ ہمارا سیارہ یعنی زمین گرم ہوتا جا رہا ہے، اس سے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں کی تصویر پر شئیر کیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں