چارسدہ جلسہ: الیکشن کمیشن کا عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس

Election commission of Pakistan 640x480
الیکشن کمیشن آف پاکستان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی چارسدہ جلسہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرسابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو نوٹس جاری کیئ ہیں اور عمران خان کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر سیمت دیگر سرکاری وسائل کے استعمال پر وضاحت طلب کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 24 چارسدہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے انتخابی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی شدید خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لیے گئے نوٹس کے مطابق اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ’بار بار تنبیہ کے باوجود وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور دیگر کابینہ ارکان نے نہ صرف جلسہ میں شرکت کی بلکہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جس میں سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی شامل ہے۔‘
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ ضمنی الیکشن میں انتخابی امیدوار عمران احمد خان نیازی کو بھی اپنے انتخابی جلسے میں عوامی عہدہ پر فائز شخصیات کو مدعو کرنے، نتائج پر اثر انداز ہونے اور سرکاری وسائل کو اپنے انتخابی جلسے میں استعمال کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔‘
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے سابق امریکی سفیر سے ملاقات کی تصدیق کردی
پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اوراین اے 24 چارسدہ جلسے میں شرکت پر الیکن کمیشن کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ خیبر محمود خان سمیت وزیرِ قانون فضل شکور خان اور مشیر برائے معدنیات محمد عارف کو بھی نوٹس جاری کیے۔
الیکشن کمیشن کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے جاری کردہ نوٹس میں نامزافراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 ستمبر کو 11 بجے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں ضلعی مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہوجائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کو جو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق ’اس سے پہلے بھی عمران احمد خان نیازی اور وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔‘


چارسدہ میں پی ٹی آئی جلسہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق الیکن کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ ’عمران احمد خان نیازی اور وزیر ِاعلیٰ محمود خان بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان حالات میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کا انعقاد مشکل نظر آتا ہے اور سارے امیدواروں کو ایک جیسا ماحول میسر ہوتا نظر نہیں آرہا ہے لہٰذا کیوں نہ الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھیجی جائے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر دورانِ ضمنی الیکشن پابندی عائد کی جائے اور ہیلی کاپٹر کے غیر قانونی استعمال پر ریکوری کی جائے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہیلی کاپٹر فراہم نہ کریں۔‘
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اگر اسی طرح ضمنی الیکشن کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو کیوں نہ الیکشن کمیشن کو متعلقہ امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کیلئے سفارش کی جائے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں