لاڑکانہ: جمیعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان لاکھ چیخیں، آرمی چیف کا تقرر آئین کے مطابق ہی ہوگا، اور اس کا فیصلہ وزیرِ اعظم خود کریں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق جمیعت علماء اسلام اور پی ٹی ایم کے مشترکہ سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کمزور ہے، کوئی پتہ نہیں لیکن امکان یہ ہے شاید پلٹ جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی ائی چئیرمین پہلے دوسروں کو چور چور کہتا ہے، لیکن فارن فنڈنگ کیس میں تو یہ بین الاقوامی چور ثابت ہوا ہے۔ جمیعت علماء اسلام کے سربراہ نے عمران خان کے بارے میں مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ چور ہے، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ ابن غلام خود ہے، انھوں نے کہا کہ یہ قوم کو کیا آزادی دلائے گا، بلکہ ہم قوم کو اس (عمران خان) سے آزادی دلائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سے متعلق کہا وہ خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم لا رہے ہیں۔
Menu