سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

Ishaq Daar taking oath of Finance Minister Photo Twitter 640x480
سینیٹر اسحاق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیتے ہوئے۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر اسحاق ڈار نے آج وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیر رہنما اور سنیٹر اسحاق ڈار نے آج ایوان صدر میں وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار کی حلف برداری کے تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی، تقریب حلف برداری کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔
اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سنیٹر اسحاق ڈارنے گزشتہ روز ہی اپنے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رنما اسحاق ڈار گزشتہ پانچ سال سے لندن میں قیام پزیر تھے، اور وہ 2 روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

Related Posts