ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان بنگلہ دیش کو ہرانے کے بعد سیمی فائینل میں پہنچ گیا

Pak beat bangladesh by 5 wickets and reached in semi final of t-20 world cup Photo Twitter 1200x675
پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائینل میں پہنچ گیا۔ فوٹو: ٹویٹر

میلبورن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بنگلا دیشی ٹیم کوایک اہم میچ میں ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
مردان ٹائمز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ آج صبح جب میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلا دیش الیون نے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 128 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس نے صرف 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔
پاکستان کی اننگز جب شروع ہوئی تو بنگلہ دیش ٹیم کی دئے گئے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ لیکن جب گیارواں اوور شروع ہوا تو بنگلا دیشی بولر نسیم احمد نے اسی اوور میں کپتان بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اس کے بعد پاکستان کی دوسری اہم وکٹ 61 پر گری جب 12 ویں اوور میں محمد رضوان 32 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسی طرح پاکستان کی طرف سے تیسری وکٹ محمد نواز کی اس وقت گری جب پاکستان کا مجموعی رنز 92 پر پہنچ گیا۔ محمد نواز کو فیلڈر لٹن داس نے 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔
پاکستان کی طرف سے چوتھی وکٹ 121 رنز پرگری جب شکیب الحسن نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد افتخار احمد 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین شان مسعود 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں