صدر مملکت سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

qamar javed bajwa photo file 640x480
قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت عارف علوی سے الوداعی ملاقات۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان آرمی کے چیف آف ارمی سٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج ایوان صدراسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے موقع پر صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ریٹارڈ ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان اور پاکستانی افواج کے لئے کی گئی بے مثال خدمات کو سراہا اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔
ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ریٹایرڈ ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں